ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / بوسٹن حملہ آور کی سزائے موت پر الظواہری کا انتباہ

بوسٹن حملہ آور کی سزائے موت پر الظواہری کا انتباہ

Sat, 02 Jul 2016 17:24:11  SO Admin   S.O. News Service

قاہرہ،2جولائی؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)شدت پسند تنظیم القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ بوسٹن میراتھن دوڑ میں دھماک کرنے کے الزام میں گرفتار جوھر سار نائف اور دوسرے زیرحراست مسلمان جنگجوؤں کو سزائے موت دیے جانے پر سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔انٹرنیٹ پر پوسٹ الظواہری کے نام منسوب ایک ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے سن 2013ء کو بوسٹن میں میراتھن دوڑ پر حملہ کرنے والے جنگجو سارنایف کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا تو اس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے اور امریکا ان نتائج کا ذمہ دار ہوگا۔خیال رہ کہ پچھلے سال 24جون کو امریکا کی ایک عدالت نے سنہ2013ء میں بوسٹن میں ایک میراتھن دوڑکے دوران دھماکوں میں ملوث ایک شخص کو سزائے موت سنائی تھی۔ بوسٹن میرا تھن دوڑ کے دوران دھماکوں سے تین افراد ہلاک اور 260زخمی ہوگئے۔


Share: